انٹر میں اعلی نمبر حاصل کرنے کے لیے اسلامیات ایک بہترین مضمون ہے۔ اس میں تھوڑی توجہ اور کوشش سے بہت اچھے نمبر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اسلامیات ایک واحد کورس ہے جس میں آپ کو اخلاقی اور سماجی زندگی گزارنے کے بہترین اصولوں کے بارے میں بتایا جائے گا۔ ہمارے نبی کی زندگی، ان کی سیرت کے حوالہ جات کے اسباق آپ کی زندگی میں بہترین کردار ادا کریں گے۔
علاوہ ازیں، اس کورس میں میں آپ کو سارےطریقے بتاوں گا جن کی مدد سے آپ اسلامیات میں مطلوبہ نمبر حاصل کرسکیں گے۔میرے اس کورس کے بعد آپ تفصیلی جوابات کو آیات ،احادیث،اقوال، اشعار سے مزین کرنے کا فن بھی سیکھ جایں گے اور اسلام کے حوالے سے بہت سی معلومات سے بھی واقف ہوں گے۔ اس کورس میں ہر باب کے ساتھ سابقہ پرچہ جات بھی شامل کیے گئے ہیں، جو آپ کی تیاری کے لیے مزید کار آمد ہوں گی۔ نیز آپ کو یہ بھی سکھایا جائے گا کہ مختصر سوالات کو حل کرنے کا کیا طریقہ ہے ؟ مختصر سوالات کا انداز کیا ہوتا ہے؟
اسلامیات کے پرچے میں وقت کی تقسیم ایک اہم مرحلہ ہے میں اسلامیات پڑھانے کے ساتھ ساتھ آپ کو پرچے میں وقت کی تقسیم کرنے کا بہترین طریقہ بھی بتاوں گا۔
اس کورس میں میں آپ کو سارےطریقے بتاوں گا جن کی مدد سے آپ اسلامیات میں مطلوبہ نمبر حاصل کرسکیں گے