Urdu Part II (Course Content)

Short Notes
وقت ! مٹھی میں دبی ریت جیسا! دریا کی موج جیسا! برف کی سیل جیسا! وقت کو تھام سکتے ہو؟ دریا کی موج کو جکڑسکتے ہو؟ برف کی س ِل کو پگھلنے سے روک سکتے ہو؟ نہیں ناں! تو پھر سوچو !آخر کب تک وقت ضائع کرتے رہو گے ؟ امتحان تو اپنے وق ِت مقررہ پر ہونا ہی ہے اور وہ وقت بھی قریب ہی ہے جب سو نمبر کا اردو کا پرچہ بھی حل کرنا ہے۔بیٹا جی! اقتباس کی تشریح سے لے کر، نظم و غزل کے اشعار کی تشریح تک ، مضمون نویسی سے خط نویسی تک، قواعد کے ایم ۔سی ۔کیوز سے سبق کے ایم ۔سی ۔کیوز تک۔ سفر کڑا ہے اور وقت مختصر ۔ تو! اس سے پہلے کے ریت کا آخری ذرہ بھی ہاتھ سے پھسل جائے ،دریا کی موجیں اپنا رستہ بدل لیں ،برف کی سل پانی بن کر بہہ جائے اور! آپ لوگ اردو کا پرچہ ہاتھ میں لیے بیٹھے سوچ رہے ہوں کہ اب کیا کروں ؟ بہتر یہی ہو گا کہ آج، ابھی اور اسی وقت سے اردو پر توجہ دینا شروع کریں: اگر سمجھ نہیں آتا کہ جواب کیسے لکھیں؟ کتنا لکھیں؟ کون سا مواد شامل کریں؟ یاد کیسے کریں؟ تو سب سے پہلے "آپ نے گھبرانا نہیں ہے" اور بس اتنا کرنا ہے کہ پوری توجہ سے نیر پیر کی سائیٹ پر جاکر اردو کے لیکچرز ترتیب وار دیکھنے شروع کر دیں، میری ہدایات پر عمل کریں، دیے گئے مواد کو یاد کریں،بہت جلد آپ کے ذہن پر چھایا بوجھ ہٹ جائے گا۔ اب سوال یہ ہے کہ مجھ سے کیوں؟ میں کون ہوں؟ ارے بھئی میں آپ کی اپنی معلمہ سحر جاوید، ایم ۔فل اردو، پندرہ سال سے زائد تدریسی تجربے نے مجھے ایک بات تو اچھی طرح سے سمجھا دی ہے کہ اقبال کے شاہنوں کو)یعنی آپ لوگوں کو( اردو پڑھنے کا خیال سب سے آخر میں آتا ہے ،اس لیے آپ کی دلچسپی اور نفسیاتی فکر کے عین مطابق انتہائی مناسب مواد )پکے پکائے حلوے کی طرح( پی ِش خدمت ہے، بس یاد کرو اور لکھو)یعنی پھونک مارو اور کھا جاؤ( بس پھر ! ابھی بھی سوچ رہے ہو؟؟؟ بڑے افسوس کی بات ہے! جنا ِب واال! جو سوتا ہے ، وہ کھوتا ہے! اس لیے سوچنا بند کریں اور پڑھنا شروع کریں۔میں کالس میں آپ کی منتظر ہوں۔

Online Video Lectures